وزیراعلیٰ پنجاب کا 25 لاکھ خاندانوں کو ریلیف دینے کی منظوری پر وزیراعظم کا شکریہ

وفاقی حکومت کے احساس پروگرام اور پنجاب حکومت کے وزیراعلیٰ پنجاب انصاف امداد پیکیج کا اشتراک ہوگیا۔ اشتراک کے تحت مستحق خاندانوں کو چار ہزار کی بجائے یکمشت بارہ ہزار روپے دیئے جائیں گے۔ وفاقی حکومت کے احسا س پروگرام اور پنجاب حکومت کے وزیراعلیٰ پنجاب انصاف امداد پیکیج کا اشتراک ہوگیا ہے جس کے تحت مستحق خاندانوں کے کوائف کی تصدیق کے بعد چار ہزار کی بجائے یکمشت 12 ہزار روپے ادا کیے جائیں گے۔ غریب و مستحق افراد سات اپریل تک درخواستیں جمع کراسکیں گے۔ پہلے درخواست جمع کرانے والے افراد کو دوبارہ درخواست جمع کرانے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے وزیراعظم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مشکلات سے دوچار عوام کی مدد کیلئے وفاقی اور پنجاب حکومت یکسو ہیں۔ وزیراعظم عمران خان لاک ڈاؤن کے باعث متاثرہ افراد کی مدد کیلئے پرعزم ہیں اور کورونا وائرس کی وباء سے نمٹنے کیلئے بروقت اقدامات کیے