عمران خان کے خلاف جمع ہونے والی اپوزیشن جماعتیں ایک دوسرے کےخلاف جدوجہد میں مصروف ہیں : وفاقی وزیر فواد چودھری
وفاقی وزیر فواد چودھری کا کہنا ہے عمران خان کے خلاف جمع ہونے والی اپوزیشن جماعتیں ایک دوسرے کےخلاف جدوجہد میں مصروف ہیں۔وفاقی وزیر فواد چوہدری لاہور میں منیر احمد خان کی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو میں بولے پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن اپنی بچگانہ سیاست کے باعث سکڑ رہے ہیں۔ مسلم لیگ ن وسطی پنجاب اور پیپلز پارٹی اندرون سندھ تک محدود ہو گئی ہے۔ دونوں جماعتیں نا بالغوں کے ہاتھ میں ہیں۔ پہلے سب عمران خان کے خلاف تھے اب آپس میں صف آرا ہیں۔. اپوزیشن اور حکومت دونوں چاہتے ہیں اصلاحات ہوں تو پھر ناراضگی کس بات کی۔ ہر وقت مقدمات پر بات نہیں کر سکتے۔ اپوزیشن آگے بڑھے اور انتخابی اصلاحات پر بات کرے۔فواد چوہدری کا کہنا تھا ہم اگلا الیکشن الیکٹرونک مشین کے تحت کروانا چاہتے ہیں۔ اپوزیشن عمران خان فوبیا سے باہر نکلے۔ اپوزیشن نے تیس مار خان بھر کر دیکھ لیا عمران خان کو نہیں ہٹا سکی۔