کورونا وائرس سے ملک بھر میں مزید43افراد جاں بحق، 4323نئے کیسزرپورٹ
مہلک عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث ملک بھر میں مزید43افراد جاں بحق اور 4323نئے کیسزرپورٹ ہوئے ۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) کے مطابق ملک بھر میں کورونا سے مزید 43افراد جاں بحق ہو نے کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 14 ہزار821تک پہنچ گئی جبکہ 4323نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد متاثرین کی مجموعی تعداد 6 لاکھ 92 ہزار231ہو گئی ۔ملک بھرمیں ایکٹو کیسز کی تعداد61ہزار650ہے، اور6لاکھ 15ہزار960افراد کورونا سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔،کورونا کے 3ہزار 587 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے ،کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 6 ہزار587 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 4 ہزار509، خیبر پختونخوا 2 ہزار 457، اسلام آباد 583، گلگت بلتستان 103، بلوچستان میں 211 اور آزاد کشمیر میں 371 افراد جان کی بازی ہار چکے ۔اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد61ہزار552، خیبر پختونخوا92ہزار423، سندھ 2 لاکھ 66 ہزار618، پنجاب 2 لاکھ 33 ہزار348، بلوچستان 19 ہزار785، آزاد کشمیر 13 ہزار446اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار59افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے پاکستان کے 26 اضلاع ہائی رسک قرار دیئے گئے ہیں۔لاہور، فیصل آباد، گوجرانوالہ، بہاولپور، منڈی بہاالدین، ملتان، اوکاڑہ، رحیم یار خان، راولپنڈی، گجرات، شیخوپورہ، سرگودھا، سیالکوٹ، ٹوبہ ٹیک سنگھ متاثر، مظفر آباد، میر پور، کوٹلی، پشاور، سوات، نوشہرہ ، دیر لوئر، مالاکنڈ، صوابی، چارسدہ اور ہری پور ہائی رسک اضلاع میں شامل ہیں۔پاکستان میں کورونا کی ویکسینیشن جاری ہے اور دوسرے مرحلے میں 60 سال سے بڑی عمر کے افراد کو ویکسین لگائی جا رہی ہے۔