سیہون شریف میں کاراورٹرک کی خوفناک ٹکر، ماں بیٹے سمیت 4 افراد جاں بحق
سیہون شریف میں لعل باغ کے مقام پر ٹرک اور کار میں ٹکر سے ماں بیٹے سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے، لاشیں سید عبداللہ شاہ انسٹیٹیوٹ منتقل کردی گئیں۔سیہون شریف میں لعل باغ کے مقام پر سیہون سے جھانگارا جانے والی کار ٹرک سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں کار میں سوار ماں بیٹے سمیت 4 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے ۔حادثے کی اطلاع ملتے ہیں امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور سید عبداللہ شاہ انسٹیٹیوٹ میں لاشیں منتقل کردیں ، ٹرک ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔جاں بحق افراد کی شناخت 2 سالہ آذان چانڈیو، انکی ماں عائزہ چانڈیو، مسعود چانڈیو اور سائیں بخش باریچو کے نام سے ہوئی،حادثے میں جاں بحق ہونیوالے تمام افرادکاتعلق جھانگاراسے ہے۔