ملتان میں بھی کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی، مریضوں کی تعداد میں اضافہ
ملتان کے مختلف علاقوں میں کورونا ایس او پیز پرعملدرآمد نہ ہونے کی وجہ مریضوں کی تعداد میں بڑھنے لگی ۔تفصیلات کے مطابق ملتان میں کورونا کی تیسری لہر میں شدت آ گئی لیکن شہری اور تاجر تاحال کورونا کے حوالے سے سنجیدہ رویہ اختیار کرنے کو تیار نہیں، اسی لیے بازاروں میں ماسک، سماجی فاصلے اور ہینڈ سینیٹائزر کے اصولوں پر عملدرآمد بھی نہیں کیا جا رہا جس سے ہسپتالوں میں کورونا کا شکار مریضوں کی تعداد خوفناک حد تک بڑھ گئی تاہم تاجروں کو اسکی پرواہ نہیں۔کورونا کے پھیلائو کی موجودہ صورتحال پر ضلعی انتظامیہ بے بس دکھائی دیتی ہے جس کی وجہ سے ڈاکٹرز تنظیموں کو بھی تحفظات ہیں۔ اسی لیے ڈاکٹروں نے حکومت سے سمارٹ لاک ڈائون کو زیادہ موثر طریقے سے نافذ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔کورونا کی پہلی اور دوسری لہر کے بعد تیسری لہر نے بھی کئی گھروں کے چراغ گل کر دئیے ہیں لیکن اس کے باوجود تاجروں اور شہریوں کا احتیاطی تدابیر کے حوالے سے رویہ افسوسناک ہے۔