دنیا کو ہلاکر رکھ دینے والی کوروناوبا کے وار جاری، ہلاکتیں2865921ہوگئیں
مہلک وبا کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں ہلاکتیں2865921ہوگئیں ،کیسز13کروڑ19لاکھ10ہزار سے تجاوز کر گئے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکہ کورونا سے متاثرہ ممالک میں پہلے نمبر پر ہے جہاں ہلاکتیں568777 جبکہ کیسز3کروڑ14لاکھ20ہزار سے بڑھ گئے ۔برازیل کورونا سے متاثرہ ممالک میں دوسرے نمبر جہاں اموات331530ہو گئیں ،کیسز1کروڑ29لاکھ84ہزار سے زائد ہوگئے ۔بھارت کورونا سے متاثرہ ممالک میں تیسرے نمبرپر ہے جہاں ہلاکتیں165132ہو گئیں ،کیسز1کروڑ25لاکھ87ہزار سے بڑھ گئے ۔فرانس میں96978افراد جان کی بازی ہار چکے جبکہ 48لاکھ22ہزارسے بڑھ گئے ۔روس میں100374افراد لقمہ اجل بن چکے جبکہ متاثرین کی تعداد45لاکھ80ہزار تک پہنچ گئی۔برطانیہ میںاموات126836ہو گئیں ،کیسز43لاکھ59ہزار سے بڑھ گئے ۔اٹلی میں ہلاکتیں111030ہو گئیں،کیسز36لاکھ68ہزار ہو گئے ۔ترکی میں32263افراد جاں بحق ہو چکے جبکہ متاثرین کی تعداد111030ہو گئی۔ دنیا بھر میں کورونا سے شفا یاب ہونے والوں کی تعداد 10 کروڑ61لاکھ سے زائد اور2 کروڑ 28 لاکھ 47ہزار سے زائد فعال کیسزہیں۔