اسرائیلی مظالم سے تنگ آئےفلسطینیوں نے اسرائیلی چوکی کو آگ لگا دی
مقبوضہ بیت المقدس میں فلسطینیوں نے اسرائیلی فوجی چوکی کو آگ لگادی ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی مظالم سے تنگ آئے فلسطینی نوجوانوں کے ایک گروپ نے شعفاط کیمپ کے قریب اسرائیلی فوج کی ایک چوکی پر پٹرول بم پھینک کر اسے نذر آتش کردیا۔ اسرائیلی فوجیوں اور فلسطینیوںکے درمیان شعفاط کیمپ کے قریب جھڑپیں ہوئیں۔اسرائیلی فوج نے فلسطینیوں پر دھاتی گولیاں چلانے کے ساتھ آنسوگیس کی شیلنگ کی اور براہ راست آتشیں گولیاں چلائیں جبکہ فلسطینیوںنے قابض فوج پر سنگ باری کی اور پٹرول بم پھینکے۔ پٹرول بم حملے میں اسرائیلی فوج کا ایک کنٹرول ٹاور نذرآتش ہوگیا۔