کورونا ویکسین نہ لگوانے والے افراد تک رسائی، حکومتِ پاکستان کا بڑا فیصلہ
اسلام آباد: حکومت نے کورونا ویکسین نہ لگوانے والے رجسٹرڈ افراد تک رسائی کا فیصلہ کرتے ہوئے کورونا کال سینٹرز کے فوری قیام کی منظوری دے دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق حکومت نے ویکسین نہ لگوانے والے رجسٹرڈ افراد تک رسائی کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا رجسٹرڈ بزرگ افراد تک رسائی خصوصی کال سینٹرز سے ہوگی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کورونا کال سینٹرز نو شو پالیسی کے تحت تمام اضلاع میں قائم ہوں گے ، یہ کال سینٹرز ویکسینیشن کیلئے رجسٹرڈافرادسے رابطےکریں گے، رابطے میں رجسٹرڈافرادسےویکسین نہ لگوانےکی وجوہات معلوم کی جائیں گی۔