پنجاب میں کورونا سے مزید 15 افراد جاں بحق ، 2275 نئے کیسز رپورٹ
لاہور : پنجاب میں کورونا سے مزید 15 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ 2275 نئے کیسز سامنے آئے، جس کے بعد اموات کی کل تعداد 6 ہزار 587 ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق ملک میں کورونا کی تیسری لہر کی شدت برقرار ہے ، صوبے پنجاب میں 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس سے مزید 15 افراد جاں بحق ہو گئے اور کورونا وائرس سے اموات کی کل تعداد 6 ہزار 587 ہو گئی۔ محکمہ صحت پنجاب کے ترجمان نے کہا کہ صوبے میں کورونا وائرس کے 2275 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ، جس کے بعد کورونا وائرس کے کنفرم مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 33 ہزار 348 تک جاپہنچی۔