193 رنز کی شاندار اننگز: ملکی و غیر ملکی کرکٹرز کی زباں پر فخر زمان کا چرچا
جنوبی افریقہ دھواں دار بیٹنگ کرنے پر ہر طرف پاکستانی اوپنر فخر زمان کا چرچا ہے حتیٰ کہ ملکی و غیر ملکی کرکٹر میں بھی پاکستانی اوپنر کو مبارک باد پیش کررہے ہیں۔ جوہانسبرگ میں آج کھیلے گئے دوسرے ون ڈے میچ میں فخر زمان نے جنوبی افریقہ کے خلاف 193 رنز کی شاندار اننگز کھیلی اور جنوبی افریقہ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی کا اعزا ز بھی حاصل کیا۔ ان کی اس شاندار اننگر پر ملکی و غیرملکی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کی جانب سے مبارک بادوں کا سلسلہ جاری ہے، سوشل میڈیا پر جہاں ایک طرف فخر زمان کا چرچا ہے۔