کورونا وائرس وبا: بینکوں کو وارننگ جاری
حکومت کی جانب سے بینکوں کو اے ٹی ایم مشینوں میں حفاظتی اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت کردی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے ملک بھر کے تمام بنکوں کے سربراہوں کو ہدایت جاری کی گئی کہ وہ کورونا وائرس کی وبا کے پیش نظر تمام اے ٹی ایم مشینوں میں حفاظتی اقدامات کو یقینی بنانے کیلئے سینی ٹائزر وغیرہ کی فراہمی کو یقینی بنائیں اس کے علاوہ لاک ڈائون کے دوران مشینوں میں وافر مقدار میں رقوم کی فراہمی بھی ہر صورت یقینی بنانے کے علاوہ خراب اے ٹی ایم مشینوں کو فی الفور درست کر ائیں تاکہ صارفین کو کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔