چینی 107روپے تک فی کلوفروخت ہونے لگی
حکومت کی جانب سے چینی کے نرخ 85 روپے کلو مقرر ہونے کے باوجود سرگودھا اور گردونواح میں چینی 98 روپے سے 107 روپے کلو میں فروخت ہو نے لگی ، دکانداروں کا موقف ہے کہ ہم نے یہ چینی 95 روپے کلو خرید کی ہے 85 روپے کلو ہم کیسے فروخت کریں یا تو حکومت ہمیں چینی 83 روپے کلو میں دے تاکہ ہم یہ چینی 85 روپے کلو میں فروخت کرسکیں حکومت کا یہ طریقہ کسی طرح بھی عوام دوست نہیں ، یہ کاروباری طبقے کیساتھ ظلم ہے پہلے ہی لاک ڈائون کے باعث عوامی مشکلات بڑھ رہی ہیں۔