مقبوضہ کشمیر میں کرونا وائرس سے مزید 3افراد جاں بحق
جموں و کشمیر میں کرونا وائرس کی لہر میں ہر گزرتے دن کے ساتھ شدت آرہی ہے۔ گزشتہ روزجموں و کشمیر میں کرونا وائرس سے مزید 3افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔کرونا وائرس سے مرنے والوںکی مجموعی تعداد 2008ہوگئی ہے۔پچھلے 24گھنٹوں کے دوران جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے 42ہزار 347تشخیصی ٹیسٹ کئے گئے جن میں 573افراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں ۔کے پی آئی کے مطابق جموں و کشمیر میں کرونامتاثرین کی مجموعی تعداد 1لاکھ 33ہزار ہوگئی ہے۔ اس دوران کشمیر میں وائرس سے 2 اور جموں میں ایک شخص فوت ہوگیا۔ مرنے والوں میں پکھر پورہ بڈگام کا 60سالہ شخص اور خانیار سرینگر کی 57سالہ خاتون شامل ہے۔ وادی میں مرنے والوں کی مجموعی تعداد 1267 ہوگئی ہے جبکہ متاثرین کی مجموعی تعداد 79ہزار 645تک پہنچ گئی ہے۔جموں و کشمیر میں کرونا وائرس کے پیش نظر نویں جماعت تک کے تمام سکولوں کو دو ہفتوں کے لئے بند کر دیا گیا ہے