شہریوں سےدرخواست ہے کہ جلد سے جلد کوروناویکسین لگوائیں, عوام سے اپیل ہے کہ کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کریں: ڈاکٹر فیصل سلطان
معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کی میڈیا سے گفتگو کے دوران کہنا تھا کہ ملک بھر میں ویکسی نیشن کا عمل جاری ہے ، 9 لاکھ افراد کو ویکسین دی جاچکی ہے.دیگر تمام رجسٹرڈ شہریوں سےدرخواست ہے کہ جلد سے جلد کوروناویکسین لگوائیں.ویکسی نیشن کا عمل منظم انداز سے چل رہا ہے ، نوجوانوں کی ویکسی نیشن مرحلہ وار شروع کی جائیگی.آئندہ چند ماہ میں کوشش ہوگی کہ ملک کی زیادہ سے زیادہ آبادی ویکسی نیشن کے عمل سے مستفید ہو.عوام سے اپیل ہے کہ کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کریں. معاون خصوصی صحت نے کہا کہ باہر جانے سے پہلے ماسک کا استعمال لازمی کریں.احتیاط برتنے سے ہی کورونا کی وبا کا زور کم کیا جاسکتا ہے۔