لاہور ہائیکورٹ نے ن لیگی رہنما رانا ثنااللہ کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست کی توثیق کر دی
لاہور ہائیکورٹ نے ن لیگی رہنما رانا ثنااللہ کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست کی توثیق کر دی۔تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ کی عبوری ضمانت میں توثیق سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی، عدالت نے وکلاء کے دلائل مکمل ہونے کے بعد عبوری ضمانت کی توثیق کی اور 50 پچاس لاکھ کے مچلکے جمع کرانے کا حکم بھی دیا۔سماعت کے دوران نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ 2001 ء میں یہ ناظم کا الیکشن نہیں جیت سکے،جس وقت یہ سیاست میں آئے تو ان کے پاس اسکوٹر، 10 کنال زمین اور 6 مرلے کا گھر تھا۔نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ رانا ثنااللہ نے ایک کمپنی بنائی لیکن اس سے کوئی اثاثے نہیں بنائے، الیکشن کمیشن کے روبرو اثاثوں کی مالیت بہت کم ظاہر کی، 2012ء سے 2016ء میں فیصل آباد میں پورا فلور خریدا۔