آئندہ ڈھائی سال میں حقیقی کارکردگی عوام کو نظر آئےگی: وزیراعظم عمران خان
وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہےکہ آئندہ ڈھائی سال میں حقیقی کارکردگی عوام کو نظر آئے گی، مہنگائی کے خلاف حکومت سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے۔حکومتی ترجمانوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ حکومت بنیادی اشیاء سے متعلق قانون سازی کر رہی ہے،کرپشن پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا، سٹہ مافیا کو پنپنے نہیں دیں گے۔وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھاکہ چینی کی قیمت طےکردی ہے، پارٹی رہنما مہنگائی پر نظر رکھیں ، مصنوعی مہنگائی کرنے والوں کےخلاف بلاامتیاز کارروائی ہوگی۔انہوں نےڈھائی سال میں حکومتی کامیابیوں کواجاگر کرنےکی ہدایت دیتے ہوئےکہا کہ آئندہ ڈھائی سال میں حقیقی کارکردگی عوام کو نظر آئے گی۔