مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی طبیعت پھر بگڑگئی
لاہور : نون لیگ کی نائب صدر مریم نواز کی طبیعت پھر بگڑ گئی۔ گلے میں شدید درد کی شکایت ہوئی۔ذرائع کے مطابق مریم نواز کو گلے کے شدید درد نے گھیر لیا۔ ڈاکٹروں کی ہدایت پر مریم نواز نے کورونا ٹیسٹ کروا لیا جس کی رپورٹ کا انتظارکیا جارہا ہے۔مسلم لیگ ن کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری عطاتارڑ کا کہنا ہے کہ مریم نواز کا علاج چل رہا ہے ، بہتر ہونے کے بعد سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لیں گی