اسلام آباد میں بین الصوبائی ٹرانسپورٹ ہفتے میں 2 دن بند رکھنےکا فیصلہ
اسلام آباد انتظامیہ نے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے فیصلے کے مطابق کورونا وائرس کے پیش نظر مزید پابندیاں لگاتے ہوئے بین الصوبائی پبلک ٹرانسپورٹ ہفتے میں 2 دن کےلیے بند کرنےکا فیصلہ کیا ہے۔ این سی او سی کے فیصلے کے مطابق انتظامیہ نے نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا ہے، خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائےگی۔نوٹیفکیشن کے مطابق ہفتہ اور اتوار کو دیگر صوبوں سےاسلام آباد آنے اور جانے والی پبلک ٹرانسپورٹ بند ہوگی تاہم میڈیکل اور ایمرجنسی سروسز پر پابندی نہیں ہوگی۔