بلاول بھٹو زرداری کی اتنی عمر نہیں جتنا ہمارا سیاست میں تجربہ ہو چکا ہے: احسن اقبال
مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کی اتنی عمر نہیں جتنا ہمارا سیاست میں تجربہ ہو چکا ہے۔اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ گزشتہ روز عمران خان نے قوم کے سامنے رونا رویا ، عدالتی نظام پر حملہ کیا، عمران نیازی فرماتے ہیں وہ اپنا ایجنڈا عدلیہ کے عدم تعاون کے باعث پورا نہیں کرپا رہے، عمران نیازی عدلیہ سے کس قسم کا تعاون چاہ رہے ہیں؟ کیا وہ چاہتے ہیں عدلیہ ان کے الف لیلوی احتساب کہانیوں پر سب کو جیل میں ڈال دے؟۔ پھر مطالبہ کرتا ہوں ہمارے خلاف کیسز کی براہ راست کوریج کی جائے، قوم کو پتہ چلے عمران نیازی کے پاس الف لیلیٰ کی کہانیوں کے سوا کچھ نہیں۔رہنما (ن) لیگ کا کہنا تھا کہ آج ریاست پاکستان کو شدید خطرات سے دو چار کر دیا گیا ہے، بین الاقوامی رپورٹس آج اس بات کی نشاندہی کر رہی ہیں،ہم نے پہلے کہا تھا یہ پالیسی پاکستانی معیشت کو تباہ کر دے گی، ہمارے پانچ سال کے قرضے پیداواری نوعیت کے تھے، موٹر ویز اور سی پیک کے منصوبے بنے ملکی ترقی ہوئی،موٹر ویز اور سی پیک کے منصوبے بنے ملکی ترقی ہوئی، ہمارے پانچ سال سے زیادہ عمران نیازی نے سوا دو سال میں قرض لیا۔ عمران نیازی نے غیر پیداواری قرضہ خسارا پورا کرنے کیلئے لیا، اس قرض کے ذریعے ہمیں بلیک میل کیا جا سکتا ہے، ہماری خودمختاری داؤ پر لگ چکی ہے، اب ہماری قسمت کے فیصلے آئی ایم ایف کے بابو کریں گ