شہباز گل کیخلاف مقدمات کی تفصیلات کی فراہمی کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کے خلاف مزید درج مقدمات کی تفصیلات کی فراہمی کے لئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔لاہور ہائیکورٹ میں شہباز گل نے اپنے وکیل بیرسٹر احمد پنسوتہ کے توسط سے درخواست دائر کی۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ سیاسی بنیادوں پر مقدمات درج کئے جا رہے ہیں ، پولیس اور متعلقہ ادارے معلومات بھی فراہم نہیں کر رہے، آئین کے تحت کسی شہری کے خلاف یکطرفہ کارروائی عمل میں نہیں لائی جاسکتی، آرٹیکل 10 اے کے تحت ہر شہری کو شفاف ٹرائل کا حق حاصل ہے۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت مقدمات کی تفصیلات منظر عام پر لانے کے احکامات دے ۔