شہبازشریف سوچ لے کہ عدلیہ کافیصلہ مانناہے یا توہین عدالت میں نااہل ہوکررائیونڈجاناہے۔شیخ رشید

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اورسابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ عدلیہ کے بھگوڑے نواز شریف کی دردناک اورمایوس کن پریس کانفرنس خوداسکومنہ چڑارہی تھی۔عدالت نے مشکل وقت میں بہترفیصلہ دیااورنظریہ ضرورت نہیں بنی،3ججزپرریفرنس لانے، ایمرجنسی لگانے یامارشل لاء کی باتیں کرنے کے ڈرائونے خواب دیکھناچھوڑدیں۔ہفتے سے سعودی عرب کے سرکاری مہمان بننے کی بھیک مانگ رہے ہیں۔ان خیالات کااظہار شیخ رشید احمد نے بدھ کے روزٹوئٹر پرجاری اپنے بیان میں کیا۔شیخ رشید نے کہا کہ عدلیہ خودآئین کے تابع ہے ملک کے تمام ادارے عدلیہ کے تابع ہیں۔عوام کانام ریاست ہے عدلیہ کافیصلہ نہ ماناتو گلی کوچے میں بغاوت ہوگی۔شہبازشریف سوچ لے کہ عدلیہ کافیصلہ مانناہے یا توہین عدالت میں نااہل ہوکررائیونڈجاناہے سپریم کورٹ نے کہاہے جنگجوفورس نہیں چاہیے رینجرز،ایف سی اورایکس سروس مین ہی کافی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے اندر کسی نے نہیں کہاکہ ہم بائیکاٹ کرناچاہتے ہیں سب دلائل دیناچاہتے تھے،85 رکنی کابینہ کاجمعہ بازار سپریم کورٹ کافیصلہ مستردنہیں کرسکتی۔شہبازشریف حکومت نااہلی یا انارکی میںسے ایک کے لیے تیار ہوجائیں۔سو پیاز بھی کھائیں گے سو لتر بھی کھائیں گے اور عدلیہ کافیصلہ بھی مانیں گے۔
عدلیہ کےبگھوڑےنواز شریف کی دردناک اورمایوس کن پریس کانفرنس خوداسکومنہ چڑھارہی تھی۔عدالت نےمشکل وقت میں بہترفیصلہ دیااورنظریہ ضرورت نہیں بنی3ججزپرریفرینس لانےایمرجینسی لگانےیامارشل لاء کی باتیں کرنےکےڈراؤنےخواب دیکھناچھوڑدیں۔ہفتےسےسعودی عرب کےسرکاری مہمان بننے کی بھیک مانگ رہے ہیں
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) April 5, 2023