سونا ہزاروں روپے مہنگا، تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
المی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 41 ڈالر کے اضافے سے 2023 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی جس کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونے کی قیمت میں 2500 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت میں 2142روپے کا بڑا اضافہ ہوگیا ۔ قیمتوں میں اضافے کے بعد مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 17 ہزار روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت ایک لاکھ 86 ہزار 42 روپے کی نئی تاریخ ساز سطح پر آگئی۔ دوسری جانب فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2450روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2100.48 روپے کی سطح پر مستحکم رہیں۔