پاکستان میں موبائل فونز کی قیمتوں میں بڑی کمی

پاکستان میں موبائل فونز کی قمیتوں میں بڑی کمی واقع ہوئی ہے۔ ذرائع ے مطابق ملکی اور غیر ملکی موبائل فونز کی قیمتوں میں نمایاں کمی دیکھی جا رہی ہے، جہاں قیمتیں ہزاروں روپے تک گر گئی ہیں۔ جبکہ ملکی اور غیر ملکی تمام کمپنیوں کی جانب سے 20 سے زائد فونز ماڈلز کی قیمتوں میں 400 سے 10 ہزار روپے تک کی کمی کر دی ہے۔ موبائل فون ایسوسی ایشن کی جانب سے اس حوالے سے کہنا تھا کہ قیمتوں میں کمی نہ صرف اسمارٹ فونز میں کی گئی ہے، بلکہ بٹن والے موبائل فونز کی قیمتوں میں بھی کمی دیکھی گئی ہے۔ تاہم بٹن والے موبئل فونز کی قیمتوں میں 100 سے 500 تک کی کمی کی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق موبائل فون کمپنیوں کے سیلز ٹارگٹ پورے نہ ہونے کے باعث قیمتوں میں کمی کی گئی ہے۔ جبکہ ریٹس کم کرنے کا ایک مقصد یہ بھی ہے کہ پاکستانی مارکیٹ میں موبائل فون انڈسٹری کو استحکام پہنچایا جا سکے۔