عوام کی جان ومال کے تحفظ کے لیے سیکیورٹی اداروں کیساتھ ملکر آگے بڑھے گے، بیرسٹر ڈاکٹر سیف

ہم اپنے کور کمانڈر کی افطار دعوت پر گئے اور سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ لی، اپنے عوام کے جان ومال کے تحفظ کی خاطر اگر ہم اپنے فوج کیساتھ نہیں بیٹھیں گے تو کیا انڈیا فوج کیساتھ بیٹھیں گے، عوام کی جان ومال کے تحفظ کے لیے سیکیورٹی اداروں کیساتھ ملکر آگے بڑھے گے، چند لوگ جھوٹی افواہیں پھیلا کر صوبے میں اپنی سیاست دوبارہ زندہ کرنے کی ناکام کوششیں کررہے ہیں، کور کمانڈر ہاؤس میں صوبائی کابینہ کا اجلاس نہیں ہوا، الیون کور میں افطار دعوت اور پھر سیکیورٹی صورتحال بریفنگ دی گئی، بیرسٹر ڈاکٹر سیف