امریکہ: انڈہ نہ دینے پر مالک نے مرغی کو دروازے پر باندھ کر مفت خوری کا بورڈ لگا دیا
امریکہ میں ایک مرغی کے مالک نے انڈے نہ دینے پر اُسے گھر کے دروازے پر باندھ کر اس کے ساتھ کام چور اور مفت خوری کا بورڈ لگا دیا۔ اس نے مرغی کو شرمندہ کرنے کیلئے بورڈ تیار کیا اور اس پر لکھا میں نے اپنے مالک کو دکان سے انڈے خریدنے پر مجبور کر دیا کیونکہ میں کام چور اور مفت خور مرغی ہوں۔