امریکہ میں ایک ہی درخت پر 40 اقسام کے پھل حاصل کرنے کا کامیاب تجربہ
امریکہ میں ایک ایسا درخت بھی موجود ہے جس پر بیک وقت 40 اقسام کے پھل اُگتے ہیں۔ سائنس دان وین ایکن نے اپنی شبانہ روز محنت سے بالآخر ایک ایسا درخت تیار کرلیا جو ایک ہی وقت میں 40 پھل اُگا سکتا ہے جس میں آڑو، آلو بخارہ، خوبانی چیری اور دیگر اسٹون فروٹ شامل ہیں۔