کیلی فورنیا کی جنگلات میں لگی آگ کو سب سے بڑی آگ قرار دیدیا ایک ہفتہ ہو گیا لیکن آگ پر قابو نہیں پایا جا سکا
امریکی میڈیا کے مطابق ایک ہزار فائر فائٹرز آگ بجھانے کی کوششوں میں مصروف ہیں، لیکن آگ تیزی سے پھیل رہی ہے اور اب تک پینسٹھ ہزار ایکڑ اراضی پر پھیلے جنگلات جل کر راکھ ہو گئے ہیں پچاس سے زائد عمارتیں تباہ ہو گئی ہیں، جبکہ مزید سات ہزار مکانات کو خطرات لاحق ہیں۔ حکام نے اسے رواں سال کی سب سے بڑی آگ قرار دیا ہے۔ خطرے کے پیش نظر تیرہ ہزار افراد کو نقل مکانی کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔