مراد علی شاہ نےوزیراعلیٰ سندھ کا عہدہ سنبھالتے ہی جو کہا،سچ کر دکھایا
مراد علی شاہ نے سندھ کے سرکاری اداروں کو ٹھیک کرنے کی کمر کس لی ،، صرف زبانی جمع خرچ نہیں بلکہ عملی اقدامات بھی شروع کر دیئے،، خود بھی دفتر وقت پر آنے کی روایت قائم کی ،، اور تمام ملازمین کو بھی ایسے کرنے کی احکامات جاری کیے،، دفتر میں حاضری بھی خود ہی چیک کرنے لگے،، جبکہ بڑے بڑے محکموں کے افسران تک کی چھٹیاں بند کردیں ۔۔۔ آج بھی اسلام آباد روانگی سے قبل وزیراعلیٰ سندھ نے ایسا ہی کیا ۔۔۔ ائیربس پر پہنچے تو روانہ ہونے سے پہلے کام کو ہی ترجیح دی ،، اہم دستاویزات پر دستخط کیے،، جبکہ چیف سیکریٹری سمیت دیگر سیکریٹریز کوضروری ہدایات بھی دیں،وزیراعلیٰ سندھ نے گزشتہ روز بھی کراچی آرٹس کونسل کے قریب سڑک پر جمع ہونےوالےپانی کاگاڑی سے اتر کرجائزہ لیااور متعلقہ حکام پربرہمی کااظہاربھی کیا،، شہر کو صاف ستھرا رکھنے کیلئے بھی وزیراعلیٰ روزانہ کی بنیاد پر ہدایات جاری کر رہے ہیں ،