پاکستان مسلم لیگ ن نے اثاثے چھپانے اورآف شور کمپنی رکھنے پرعمران خان کی نا اہلی کے لیےسپیکر قومی اسمبلی کو ریفرنس دائر کر دیا
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف ریفرنس ن لیگ کے طلال چوہدری، دانیال عزیز، محسن نواز، محمد حامد، ندیم عباس، عاشق حسین، محمد خان اور مریم اورنگزیب کی جانب سے دائر کیا گیا ہے۔ ریفرنس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ عمران خان نے اپنے اثاثوں میں آف شور کمپنیوں کو ظاہر نہیں کیا۔ عمران خان نے حقائق چھپا کر ایوان کا استحاق مجروع کیا ہے۔ پانامہ لیکس میں نام آنے کے بعد عمران خان کو نااہل قرار دیا جائے۔ ریفرنس میں کہا گیا ہے کہ جھوٹ بولنے پر عمران خان صادق اور امین نہیں رہے، آئین کے آرٹیکل باسٹھ اور تریسٹھ کے تحت کاررروائی کرتے ہوئے عمران خان کی قومی اسمبلی کی رکنیت معطل کی جائے۔