لاہور اور گردونواح میں موسلا دھار بارش نے ہر طرف جل تھل ایک کردی
لاہور اور گردونواح میں موسلادھار بارش،،، تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش سے گرمی اور حبس کا زور ٹوٹ گیا، ابر رحمت برسا تو مرجھائے چہرے کھل اٹھے،،، چرند پرند سبھی میں بہار آگئی،
موسلادھار بارش کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آگئے، چند منٹوں کی بارش نے انتظامیہ کی نااہلی کا پول کھول دیا،،، مزنگ، لکشمی چوک، شملہ پہاڑی اور سمن آباد سمیت متعدد علاقے ڈوب گئے،،، کوئینز روڈ لارنس روڈ ،،مال روڈ ،،سپریم کورٹ رجسٹری سمیت دیگر شاہرائیں بھی تالابوں کا منظر پیش کرنے لگیں۔۔سڑکوں پر پانی کھڑا ہونے سے ٹریفک کا نظام بری طرح متاثر ہوا، شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا،،، اہم شاہراہوں پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں،،،شہریوں کا کہنا تھا کہ لاہور کو پیرس بنانے کا خواب دیکھنے والے نکاسی آب کے معاملے میں فیل ہو چکے ہیں۔شہریوں نے وزیر اعلی پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ واسا حکام کے خلاف سخت ایکشن لیں اور شہر میں نکاسی آب کو بہتر بنائیں،،، تاکہ شہری پریشانی سے بچ سکیں