کوہاٹ انڈس ہائی وے پر ٹریفک حادثہ میں پندرہ افراد جاں بحق اور ستائیس زخمی
کوہاٹ میں پیش آنے والے خوفناک حادثے نے کئی خاندان اجاڑ دیئے، انڈس ہائی وے پر مسافر بس اور آئل ٹینکر میں خوفناک تصادم ہوا, پولیس کے مطابق مسافر بس بونیر سے کراچی جارہی تھی، کہ انڈس ہائی وے پر لاچی کے مقام پر آئل ٹینکر سے ٹکرا گئی، تصادم کے نتیجے میں مسافر بس الٹ گئی، حادثے میں متعدد افراد جاں بحق اور زخمی ہوگئے۔ جاں بحق اور زخمی ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں, مقامی پولیس کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، واقعہ کے بعد ریسکیو ٹیمیں اور پولیس موقع پر پہنچ گئی، جاں بحق اور زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا، ذرائع کے مطابق زخمیوں اور جاں بحق ہونے والوں میں بیشتر کا تعلق بونیر اور مردان سے ہے۔