وینزویلاکے صدرنکولس میدورو فوجی تقریب سے خطاب کےدوران ڈرون حملے میں بال بال بچ گئے،
وینزویلا کے وزیر اطلاعات کے مطابق دھماکہ خیز مواد سے بھرے کئی ڈرون صدر کے خطاب کے دوران دھماکے سے پھٹے،غیرملکی میڈیا کے مطابق صدر نکولس میدورو نے حملے کے بعد ٹی وی پر قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایک اڑتی ہوئی چیز میرے سامنے پھٹ گئی جس کا شروع میں انہوں نے سوچا کہ شاید تقریب میں کوئی خرابی ہو گئی ہے مگر پھر دوسرا دھماکا ہو گیا، وینز ویلا کے صدر کا کہنا تھا کہ خدا، وینزویلا کے عوام اور فوج میری حفاظت کرے گی جبکہ حکومت کے خلاف پر تشدد کارروائیاں مسلسل ناکام ہوتی رہیں گی۔ صدرنکولس میدوروکا کہنا تھا کہ حملے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں اور بعض ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے،مجھ پر قاتلانہ حملہ دائیں بازو کی سازش ہے اور ابتدائی تحقیقات میں اس کے ڈانڈے کو لمبیا سے ملتے ہیں، انہوں نے کہا کہ امریکا اور کولمبیا وینزویلا میں شرپسندی کی کوشش کررہے ہیں،ابتدائی تحقیقات میں پتہ چلا ہے کہ حملے کی مالی معاونت کرنے والے اور کئی منصوبہ ساز فلوریڈا میں رہتے ہیں ،انہوں نے امید ظاہر کی کہ ٹرمپ انتظامیہ اس کیس میں معاونت کرے گی۔