محکمہ موسمیات نےملک کےبیشترحصوں میں بارشیں ہونےکی نویدسنادی،

Aug 05, 2018 | 09:17

ملک میں کہیں بارشوں اورکہیں دھوپ کاسلسلہ جاری ہے،موسم کاحال بتانے والوں نےپیرسےبدھ تک ملک میں بارشوں کی خوشخبری سنادی،محکمہ موسمیات کےمطابق آئندہ چوبیس گھنٹےکےدوران ملک کےبیشترعلاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہیگا،تاہم راولپنڈی،لاہور،ہزارہ، گوجرانوالہ،اسلام آباداورکشمیرمیں بارش کاامکان ہے۔ گزشتہ روزملک کےبیشترعلاقوں میں موسم گرم اورمرطوب رہا،تاہم اسلام آباد اورراولپنڈی میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی،جبکہ دالبدین،چلاس اور نوکنڈی گرم ترین مقام رہے۔

مزیدخبریں