چئیرمین تحریک انصاف نے پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب کر لیا
وفاق میں حکومت سازی کیلئے نمبر گیم کا گھن چکر اب ختم ہونے کو ہے،تحریک انصاف نے دعویٰ کیا ہے کپتان کے سر پر وزارتِ عظمیٰ کا تاج سجانے کیلئے گنتی پوری کرنے کا مشکل کام پورا کرلیا گیا ہے، کئی آزاد ارکان تحریکِ انصاف کے آشیانے پرآبیٹھے ہیں،جہانگیر ترین نےسادہ اکثریت کیلئے درکار ہدف سے زیادہ نمبرحاصل کرنے کا دعویٰ کردیاہے،اس حوالےسےمزید مشاورت کے لیےچیئرمین تحریک انصاف نے پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب کر لیا،جس میں عمران خان حکومت سازی پر ارکان قومی اسمبلی کواعتمادمیں لیں گے،کپتان کی جانب سے تمام ارکان کو اجلاس میں شرکت یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے،اگر کھلاڑیوں کی مجموعی اننگز کے سکور پر نظرڈالیں تو تحریکِ انصاف کوقومی اسمبلی میں ایک سوپندرہ نشستیں ملیں،اتحادی جماعتوں کی بات کریں توایم کیو ایم اپنی چھ نشستیں پی ٹی آئی کے پلڑے میں ڈال چکی ہے،مسلم لیگ ق،بلوچستان عوامی پارٹی اورجی ڈی اے بھی اپنی حمایت کا اعلان کرچکی ہے،عوامی مسلم لیگ کی ایک سیٹ پہلے سے پی ٹی آئی کے ساتھ ہے۔۔