نیب لاہورنے پیرا گون ہاؤسنگ سوسائٹی کیس میں خواجہ سعدرفیق اوران کے بھائی سلمان رفیق کوطلب کرلیا
قومی احتساب بیورولاہورنے پیرا گون ہاؤسنگ سوسائٹی کیس میں سابق وزیرریلوے خواجہ سعدرفیق اوران کے بھائی سلمان رفیق کوطلب کرلیا،نیب لاہورکی جانب سے خواجہ برادران کوپندرہ اگست کوذاتی حیثیت میں طلب کیا گیا ہے،نیب نے خواجہ برادران کومتعلقہ ریکارڈ کے ہمراہ پیش ہونے کی ہدایت کی ہے، نیب لاہورکی جانب سے پیرا کون ہاؤسنگ سوسائٹی کیس میں دونوں بھائیوں سے پوچھ گچھ کی جائے گی، خیال رہے اس سے قبل بھی خواجہ سعدرفیق اورسلمان رفیق محکمہ صحت میں ہونے والی کرپشن سے متعلق نیب میں پیشی بھگت چکے ہیں.