بھارت کے یکطرفہ اقدامات سے کشمیر کی حیثیت کو تبدیل نہیں کیا جا سکتا۔ پاکستان
پاکستان نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کیے جانے کے بھارتی اقدام کو مسترد کر دیا ، ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کا کہنا ہے کہ پاکستان بھارت کے اس غیرقانونی اقدام کیخلاف تمام آپشنز بروئے کارلائے گا۔ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے اقدام کی سخت مذمت کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ پاکستان ایسے کسی بھی اقدام کو یکسر مسترد کرتا ہے۔ بھارت کے یکطرفہ اقدامات کشمیر کی حیثیت کو تبدیل نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کے ایسے اقدامات کشمیریوں کو کسی صورت قابل قبول نہیں ہوں گے اور پاکستان بھی بھارت کے اس غیرقانونی اقدام کے خلاف تمام آپشنز بروئے کارلائے گا۔