مقبوضہ کشمیر کی حیثیت بارے بھارتی اعلان سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہے،وزیراعظم عمران خان , مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کا بغور جائزہ لے رہے ہیں،مہاتیر محمد
وزیراعظم عمران خان نے آج اپنے ملائیشیا کے ہم منصب ڈاکٹر مہاتیر بن محمد سے ٹیلی فون پر بات چیت میں مقبوضہ کشمیر کی حالیہ صورتحال پرتبادلہ خیال کیا ہے۔وزیراعظم نے کہاکہ مقبوضہ جموں وکشمیر کی حیثیت کے بارے میں بھارت کا اعلان اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کی کھلی خلاف ورزی ہے ۔انہوں نے کہاکہ بھارت کا غیرقانونی فیصلہ خطے کا امن ' سلامتی تباہ کردے گا اور سٹرٹیجک صلاحیتوں کے حامل دوہمسایوں کے تعلقات مزید بگاڑ دے گا ۔اس موقع پر ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیربن محمد نے کہاکہ ان کا ملک مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کا بغور جائزہ لے رہا ہے اور بدستور رابطے میں ہے ۔انہوں نے کہاکہ وہ نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے آئندہ اجلاس میں وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے منتظر ہیں۔