5اگست کے بھارتی اقدامات بین الاقوامی قراردادوں کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔ ڈاکٹر اسد مجید خان
امریکا میں متعین پاکستان کے سفیر ڈاکٹر اسد مجید خان نے کہاہے کہ 5 اگست کے بھارتی اقدامات بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ سیکیورٹی کونسل کی قراردادوں کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔ کشمیر امریکن ویلفیئر ایسوسی ایشن کے زیرا ہتمام یوم استحصال کشمیر کے حوالے سے واشنگٹن میں ویبینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت کے 5 اگست سے منسلک اقدامات کشمیریوں کو ان کے بنیادی حقوق سے محروم کرنے کی کوشش ہے تاہم سیکڑوں شہادتیں، ہزاروں گرفتاریاں اور میڈیا پر مسلسل کریک ڈاؤن بھی کشمیری مزاحمت کو کم نہیں کر پائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ 5 اگست کو رام مندر کا افتتاح بھارتی فاشسٹ پارٹی آر ایس ایس کا ایجنڈہ ہے اور دنیا کی توجہ ہٹانے کی مذموم کوشش ہے۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے برٹش پاکستانی رکن پارلیمنٹ افضل خان نے کہا کہ بھارت نے انتہا پسندی اور ہندتوا آئیڈیالوجی کا جو راستہ اختیار کیا ہے وہ خود بھارت کے لیے خطرناک ہے اور اس میں بسنے والے اقلیتوں کو شکار بنا رہا ہے