امریکہ کی ایشیا و بحرالکاہل اور یورپ میں درمیانی فاصلے تک مار کرنے والے میزائلوں کی تنصیب، چین کی بھرپور مخالفت
چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ ون بن نے کہا کہ چین امریکہ کی جانب سے ایشیا،بحرالکاہل اور یورپ میں درمیانی فاصلے تک مار کرنے والے گراونڈ بیسڈ میزائل نصب کرنے کی بھرپور مخالفت کرتا ہے۔چینیمیڈیاکے مطابق روس کی وزارت خارجہ کی جانب سے ایک بیان میں کہا گیا کہ امریکہ کا درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے میزائل کے معاہدے سے الگ ہونا سنگین ترین غلطی س معاہدے سے دستبرداری کے بعد ہی امریکہ نے ایشیا و بحرالکاہل میں جدید میزائل نصب کرنے کے منصوبے کا اعلان کیا۔دنیا کے مختلف علاقوں میں امریکہ کی جانب سے درمیانے اور مختصر فاصلے تک مار کرنے والے میزائلوں کی تنصیب علاقائی و عالمی امن کے لیے نقصان دہ ہے اور ایٹمی اسلحہ کی نئی خطرناک دوڑ کاباعث بن سکتی ہے۔وانگ ون بن نے کہا کہ امریکہ نے مذکورہ معاہدے سے دستبرداری کے بعد بتدریج منفی اقدامات اختیار کیے ہیں جو عالمی و علاقائی امن و سلامتی کے لیے شدید نقصان دہ ہیں۔انہوں نے کہاکہ یہ عالمی عسکری کنٹرول اور تخفیف اسلحہ کے عمل کے لیے ایک بڑا دھچکا ہے جس سے بڑے ممالک کے درمیان باہمی اعتماد کمزورہوجائے گا۔ترجمان نے کہا کہ اس سے امریکہ کی یکطرفہ پسندی اور فوجی بالادستی حاصل کرنے کی کوششیں بے نقاب ہو گئی ہیں۔