چین کا 2021میں مزید2موسمیاتی مصنوعی سیارے لانچ کرنے کامنصوبہ
چائنہ ایرو اسپیس سائنس وٹیکنالوجی کارپوریشن کے ذرائع نے کہاہے کہ چین نے 2021میں مزید 2موسمیاتی مصنو عی سیا رے شروع کرنے کا منصوبہ بنایاہے۔منصوبے میں شامل ایک سیٹلائٹ کا نام فینگ یون 3ای(ایف وائے- 3ای)ہے، یہ ملک کی فینگ یون3سیریز کا قطبی مدار میں پانچواں رکن جبکہ طلوع وغروب مدار میں دنیا کا پہلا موسمیاتی مصنوعی سیارہ ہوگا۔دوسرا سیٹلائٹ فینگ یو 4بی (ایف وائے- 4بی) ہے جو کہ فینگ یون 4سیریز کا دوسرا جیوسٹیشنری موسمیاتی مصنوعی سیارہ ہے۔ چین نے سائنسی تجرباتی سیٹلائٹ ایف وائے 4اے دسمبر 2016 میں خلا میں چھوڑا تھا،ایف وائے 4بی جیوسٹیشنری مدار میں چین کے موسمیاتی مصنوعی سیا رے کی جدت کی علامت ہوگا۔