دنیا بھرمیں نوول کرونا وائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 1کروڑ85لاکھ40ہزار119ہوگئی
جانز ہوپکنز یونیورسٹی کے سسٹمز سائنس وانجینئرنگ کے مرکز نے دنیا بھر میں نوول کرونا وائرس سے زیادہ متاثرہ ممالک میں مصدقہ کیسز کے تازہ ترین اعدادوشمار جاری کئے ہیں، یہ اعدادوشمار5اگست کوپاکستانی وقت کے مطابق صبح 10 بجے تک ہیں۔پوری دنیا میں نوول کرونا وائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 1کروڑ85لاکھ40ہزار119تک پہنچ گئی ہے، امریکہ47 لاکھ71ہزار80مصدقہ کیسز کے ساتھ سرفہرست ہے، جبکہ برازیل28لاکھ1ہزار921مصدقہ کیسز کیساتھ دوسریبھارت19لاکھ 8ہزار 254 مصدقہ کیسز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔روس میں 8لاکھ59ہزار762 مصدقہ کیسز ہیں جنوبی افریقہ میں مصدقہ کیسز کی تعداد 5لاکھ 21ہزار 318اورمیکسیکو میں مصدقہ کیسز کی تعداد 4لاکھ 49ہزار961تک پہنچ گئی ہے۔ پیرو میں مصدقہ کیسز کی تعداد4لاکھ39ہزار890اور چلی میں مصدقہ کیسز کی تعداد 3لاکھ 62ہزار962جبکہ کولمبیا میں مصدقہ کیسز کی تعداد3لاکھ 34ہزار979تک پہنچ گئی ہے۔چین میں مصدقہ کیسز کی تعداد88ہزار682ہوگئی ہے۔