چینی طبی ماہرین نوول کروناوائرس کیخلاف جنگ میں مددکیلئے آذربائیجان پہنچ گئے
چینی طبی ماہرین کی ٹیم نوول کروناوائرس کے علاج میں اپنا علم اور تجربات آذربائیجان کے ہم منصبوں کو بتانے کیلئے منگل کے روز پہنچ گئی ہے۔10افراد پر مشتمل ٹیم نے چینی حکومت کی جانب سے آذربائیجان کیلئے حفاظتی سامان کی آخری کھیپ بھی منتقل کی۔چینی طبی ماہرین آذربائیجان میں اپنے 15روزہ قیام کے دوران مقامی ماہرین کی نوول کروناوائرس کی روک تھام، تشخیص اور علاج بارے تربیت کریں گے۔آذربائیجان کی ضروریات کے تحت چینی حکومت نے ماڈیولر ہسپتالوں کی تعمیر اور انہیں چلانے، انتہائی نگہداشت کیلئے بنیادی ٹیکنالوجی کی تشکیل، پلازما تھراپی کے ساتھ علاج اور چینی ادویات کی بنیاد پر تشخیص اورعلاج کے منصوبوں کے فروغ سمیت متعدد شعبوں میں مدد کی پیشکش کی ہے۔طبی ماہرین کو خوش آمدید کہنے کی ایک تقریب میں خطاب کرتے ہوئے آذربائیجان میں چینی سفیر گو مِن نے کہاکہ دونوں ممالک عالمی وبا شروع ہونے سے ایک دوسرے کی مدد کررہے ہیں،انہوں نے ایک دوسرے کو بروقت مضبوط اخلاقی ومالی مدد کی فراہمی کو دونوں ممالک کے مابین اعلی سیاسی اعتماد اور گہری روایتی دوستی کا مظہر قرار دیا۔سفیر نے کہاکہ نوول کروناوائرس کیخلاف جنگ میں آذربائیجان کی مدد کرنے کیلئے چینی حکومت نے طبی ماہرین کی ٹیم مغربی چین کے صوبہ سیچھوان کے ہسپتال سے بھیجی ہے تاکہ آذربائیجان کے متعلقہ طبی اداروں کے ساتھ تعلقات قائم کئے جائیں اور انہیں تجربات بتائے جائیں۔