مقبوضہ جموں کشمیر میں میں ظالمانہ استحصال کے خلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع
مقبوضہ جموں کشمیر میں میں ظالمانہ استحصال کے خلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمعـ قرارداد پاکستان مسلم لیگ نواز کی رکن پنجاب اسمبلی کنول لیاقت ایڈوکیٹ نے جمع کروائی. مقبوضہ جموں کشمیر میں بھارتی ظالمانہ استحصال کا ایک سال مکمل ھونے پر پنجاب اسمبلی کا یہ ایوان بھرپور مذمت کرتا ہے۔پنجاب اسمبلی کے ایوان کی یہ رائے ہے کہ مقبوضہ جموں کشمیر میں مسلمانوں پر ظلم زیادتی تشدد اور بیگناہ نوجوانوں کو شہید کر کے بھارت انسانیت سوز مظالم کر رہا ھے۔ پنجاب اسمبلی کا یہ ایوان مطالبہ کرتا ہے کہ عالمی انسانی حقوق کی تنظیموں سمیت اقوام متحدہ مقبوضہ جموں کشمیر میں بھارتی فوجی محاصرے اور انسانیت سوز مظالم کا نوٹس لیتے ہوئے مقبوضہ جموں کشمیر میں بھارتی فوجی محاصرہ ختم کرائے اور بنیادی انسانی حقوق بحال کیے جائیں کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جائےـ