" زندگی میں اتنی بڑی تباہی نہیں دیکھی، جاپان کے ہیرو شیما اور ناگاساکی جیسا کچھ ہوا ہے" بیروت کے گورنر تفصیلات بتاتے ہوئے رو پڑے
بیروت (مانیٹرنگ ڈیسک )لبنان کے دارالحکومت بیروت میں ہونے والی تباہی کو دیکھ کر بیروت کے گورنر مروان عبود رو پڑے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے اپنی زندگی میں ایسی تباہی کبھی نہیں دیکھی، یہ ایسی تباہی لگ رہی ہے جیسی جاپان کے ہیرو شیما اور ناگا ساکی میں ہوئی تھی، یہ دھماکہ بھی مجھے اسی کی یاد دلاتا ہے۔خیال رہے کہ دوسری جنگ عظیم کے دوران امریکہ نے جاپان کے 2 شہروں ہیرو شیما اور ناگا ساکی پر ایٹم بم گرائے تھے جس سے یہ دونوں ملک صفحہ ہستی سے ہی مٹ گئے تھے۔میڈیا سے گفتگو کے دوران مروان عبود اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور رونے لگے۔ انہوں نے بتایا کہ امدادی کاموں میں مصروف کئی فائر فائٹرز سے کسی قسم کا رابطہ نہیں ہوپارہا ہے۔