پنجاب بھر کے وکلاء ,پنجاب بار کونسل ، لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن ، لاہور بار ایسوسی ایشن ، سپریم کورٹ بار کے وکلاء نے بھی یوم استحصال منایا
لاہور (وقائع نگار خصوصی )پنجاب بھر کے وکلاءپنجاب بار کونسل ، لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن ، لاہور بار ایسوسی ایشن ، سپریم کورٹ بار کے وکل نے بھی یوم استحصال منایا. لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے لاہور ہائی کورٹ میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیا اور کشمیریوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ,وکلاء کی جانب سے پنجاب بار کونسل کے چیئر مین ایگزیکٹو کمیٹی جمیل اصغر بھٹی ، آغا فیصل ، منور اقبال گوندل سمیت وکلا کی بڑی تعدادنے بھارتی بربریت کی مذمت کی, وکلا کی جانب سے نعرے بازی بھی کی گئی. لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر چوہدری طاہر نصر اللہ وڑائچ، نائب صدر بیرسٹر چوہدری سعید حسین ناگرہ ، سیکرٹری بیرسٹر ہارون دوگل اور فنانس سیکرٹری ذیشان غنی سلہریا نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ کشمیر کے لاک ڈاؤن کو آج ایک سال مکمل ہو چکا ہے, تمام انسانی حقوق کے علمبردار اور UNO خاموش ہیں ,ہم اس بے حسی کی سخت مذمت کرتے ہیں ۔لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن حکومت پاکستان سے پرزور مطالبہ کرتی ہے کہ کشمیر ایشوز پر واضع پالیسی بنائے اور ٹھوس اقدامات کرے تاکہ ایک سال سے محبوس کشمیریوں کی تکالیف اور مصیبتوں کا مداوا ہو سکے اور اس مسئلے پر عالمی رائے عامہ ہموار کی جا سکے .وکلا برادری ہمیشہ کشمیری بھائیوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے اور دنیا میں ہر فورم پر کشمیریوں کا مقدمہ لڑنے کیلئے تیار ہے۔