لاہور ہائیکورٹ نے 9 سیشن ججز کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کر دئیے
لاہور (وقائع نگار خصوصی ) لاہور ہائیکورٹ نے 9 سیشن ججز کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کر دئیے.چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی منظوری کے بعد رجسٹرار نے نوٹیفکیشن جاری کردیا.سیشن جج لاہور قیصر نذیر بٹ کا تبادلہ ساہیوال کردیا گیا ،محمد جاوید الحسن چشتی کو ساہیوال سے لاہور ،منظور علی گِل کو ملتان سے ننکانہ صاحب ،سہیل اکرام چکوال سے راولپنڈی ،اورنگزیب کو راولپنڈی سے چکوال، تنویر احمد کو پاکپتن شریف سے لاہور ،محمد ایوب خان کو سرگودھا سے پاکپتین شریف، محمد اعظم سرویا کا ننکانہ صاحب سے لاہور تبادلہ سیشن جج ایچ آر ڈسٹرکٹ جوڈیشری ہائیکورٹ سردار طاہر صابر کا لاہور سے سرگودھا , مذکورہ سیشن ججز کو نئی تعیناتی پر 11 اگست تک چارج سنبھالنے کی ہدایت کی گئی ہے۔