پاکستانی قوم آزاد ی کے حصول تک کشمیریوں کیساتھ کھڑی رہے گی ، شہباز شریف
اسلام آباد :-پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ مقبوضہ جموں وکشمیر کے عوام کو یقین دلاتے ہیں کہ آزادی کے حصول تک پوری پاکستانی قوم ان کے شانہ بہ شانہ کھڑی رہے گی۔ انشااللہ وہ وقت دور نہیں جب بھارت کو بھی مقبوضہ جموں وکشمیر سے اسی طرح جانا پڑے گاجس طرح انگریز سامراج برصغیر سے جانے پر مجبور ہوا تھا ۔ ان خیالات کااظہار شہباز شریف نے جمعرات کے روز یوم استحصال کشمیر کے موقع پر سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں کیا۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ہم شہداکے درجات کی بلندی اور ان کے لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کرتے ہیں ، مقبوضہ جموں وکشمیر کے عوام کی حقیقی قیادت کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔آج کے دن مقبوضہ جموں وکشمیر کے عوام کے ہمت، حوصلے، عزم صمیم اور آزادی کے حصول کے لئے غیرمتزلزل ارادے کو سلام پیش کرتے ہیں۔ اہل جموں وکشمیر کی عظیم ترین قربانیاں اور مسلسل جدوجہد ان کی آزادی کی ضمانت ہے، انشااللہ وہ فتح حاصل کر کے رہیں گے۔ZS