اسلام آباد۔۔مسئلہ کشمیر کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق حل ہو گا ،اسد عمر
اسلام آباد;-وفاقی وزیرمنصوبہ بندی اور نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکے سربراہ اسد عمر نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق حل ہو گا ۔انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپربیان میں کہا کہ دو سال ہو گئے بھارت کے غیر قانونی اقدام نے کشمیر کے عوام کو جبر اور تشدد سے محکوم کرنے کی ایک اور مذموم کوشش کی نہ بھارت 7 دہائیوں میں کشمیری عوام کی آزادی کی جدوجہد کو دبانے میں کامیاب ہوا ہے نہ کبھی ہو گا،آخر کار کشمیر کا حل کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق ہو گا، انشااللہ