بھارتی مظالم پردنیاکی خاموشی بھی کسی جرم سے کم نہیں، چوہدری سرور
لاہور;- گورنرپنجاب چوہدری سرور نے کہا ہے کہ بھارتی افواج کشمیرمیں دنیا کی سب سے بڑی دہشت گردی کر رہی ہے، بھارتی مظالم پردنیاکی خاموشی بھی کسی جرم سے کم نہیں۔ تفصیلات کے مطابق گورنرپنجاب چوہدری سرور نے یوم استحصال کشمیر کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ بھارتی افواج کشمیرمیں دنیا کی سب سے بڑی دہشت گردی کر رہی ہے، کشمیر میں بھارتی دہشت گردی سے96ہزارکشمیر ی شہید اور 22 ہزارکشمیر ی خواتین بیوہ ہوچکی ہیں۔ گورنرپنجاب کا کہنا تھا کہ بھارتی افواج نے زیر حراست 7187کشمیر یوں کوبھی شہید کیا، بھارتی افواج کشمیرمیں انسانی حقوق اورمذہبی آزادی کاقتل کر رہی ہے اور ایک لاکھ 8ہزار 731کشمیری بچے بھارتی مظالم کے باعث یتیم ہوئے۔ چوہدری سرور نے کہا کہ کشمیرمیں بھارتی مظالم پردنیاکی خاموشی بھی کسی جرم سے کم نہیں، خطے میں امن کی کنجی مسئلہ کشمیر کے حل میں ہے،دنیا بھارتی مظالم کا نوٹس لے۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کشمیر یوں کیسفیرہیں انشااللہ کشمیریوں کوآزادی ملے گی، مسئلہ کشمیر کیحل تک خطے میں امن کا خواب پورا نہیں ہوگا۔