نہتے کشمیری عوام بھارتی ظلم کے سامنے سینہ سپر ہیں،محمود خان
پشاور;-وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہنہتے کشمیری عوام بھارتی ظلم کے سامنے سینہ سپر ہیں۔ انہوںنے یوم استحصال کشمیر پر اپنے بیان میں کہا کہ کشمیری گذشتہ 7 دہائیوں سے بھارتی ریاستی دہشتگردی کا شکار ہیں، دنیا کشمیریوں کو ان کا حق خودارادیت واپس کرائے ، فاشسٹ بھارت نے کشمیریوں پر ظلم و ستم کی انتہا کر دی ہے، بھارت نے دو سال قبل مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کا خاتمہ کیا، بھارتی حکومت نے کشمیریوں پر ظلم و ستم کی نئی داستان کا آغاز کیا، نہتے کشمیری عوام بھارتی ظلم کے سامنے سینہ سپر ہیں۔